حکومت کورونا پر فوکس کے بجائے سیاسی حریفوں کے پیچھے پڑی ہے 

حکومت کورونا پر فوکس کے بجائے سیاسی حریفوں کے پیچھے پڑی ہے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ تعجب کی بات ہے کہ حکومت کرونا وائرس کے خلاف جنگ پر فوکس کرنے کے بجائے سیاسی حریفوں کے پیچھے ہے، خورشید شاہ اور ان کے خاندان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے لئے جبر کا سامنا کیا اور قابل تحسین جدوجہد کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سندھ کے وزیرٹرانسپورٹ سید اویس شاہ سے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔۔سید اویس شاہ نے اس موقع پرسکھر میں قائم قرنطینہ کے حوالے سے انتظامات سے آگاہ کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات اور سکھر میں قرنطینہ کے بہتر انتظامات پر اطمینان کااظہارکیا۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ سندھ حکومت کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر نگاہ رکھے اور بھرپور حفاظتی اقدامات کرے۔اس موقع پربلاول بھٹو زرداری نے سید اویس شاہ سے سید خورشید شاہ کے کیس کے متعلق بھی بات چیت کی۔بلاول بھٹو زرداری نے حکومتی ایما پر نیب کے سیاسی انتقام کے شکار خورشید شاہ اور ان کے خاندان سے بھی اظہار یکجہتی بھی کیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ خورشید شاہ کے خلاف قائم ہونے والے مقدمات مضحکہ خیز ہیں،نیب کا ادارہ خورشید شاہ کے خلاف عدالتوں میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ خورشید شاہ اور ان کا خاندان ہر قسم کے حالات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑا رہا ہے

مزید :

صفحہ اول -