سکھر میں بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی، نئے کیسز کی ابتداء ہوگئی

سکھر میں بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی، نئے کیسز کی ابتداء ہوگئی

  

سکھر(بیوروررپورٹ)سکھر میں بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی، کرونا کے کیسز سامنے آنے لگے، 43 ٹیسٹس میں سے 27 کی رپورٹس پازیٹو آگئے، تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح اب سکھر میں بھی کرونا کی خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے اور سکھر میں اب مقامی سطح پر بھی کیسز ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں ذرائع کے مطابق سکھر انتظامیہ نے سکھر شہر کی مختلف فیملیز اور مختلف محکموں کے ملازمین کے کرونا ٹیسٹ کرائے ہیں جس میں تبلیغی مرکز سکھر کے 12 افراد میں سے 6، روینیو کے 3 میں سے 2،جی ایم سی کالج کے 7میں سے 5 ملازمین کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں اسی طرح کرونا سے متاثر شفیق احمد کی فیملی کے چار افراد میں سے چاروں، محمد روشن کی فیملی کے 8 افراد میں سے 5،اور غلام رسول کی فیملی کے 6 میں سے پانچ افراد کے بھی ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں اس طرح کرائے گئے 43 ٹیسٹ میں سے 27 کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں اور متاثرین کو سکھر اور کراچی کے قرنطینہ سینٹروں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -