چاند رات کو اللہ سے وائرس سے نجات کیلئے سب ملکر دعا کریں: عمرا ن اسماعیل 

چاند رات کو اللہ سے وائرس سے نجات کیلئے سب ملکر دعا کریں: عمرا ن اسماعیل 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پوری دنیا کی طرح ہمارا ملک بھی کورونا وائرس کا شکار ہے لیکن اللہ کا بہت کرم ہے کہ ہمارا ملک پوری دنیا کی طرح اس وبا کا شکار نہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں احتیاط کے ساتھ جینا ہے اورمستقبل میں ہمیں اس سے زیادہ احتیاط کرنی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ایک ایسی طاقت ہمارے ساتھ ہے جو ہم سب کا، پوری کائنات کا پیدا کرنے والا ہے اور ہمارا ایمان ہے کہ اس کی مرضی کے بغیر ایک پتہ بھی نہیں ہِل سکتا۔گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس وائرس پر کنٹرول کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں اور انہیں اس ضمن میں پوری قوم کی تائید و حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم وائرس کی وجہ سے انتہائی تکلیف کا شکار افراد کی بحالی کے لئے موثر اقدامات کررہے ہیں۔ گورنر سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ رمضان کا چاند دیکھ کر اپنے  رب کے حضور ہاتھ دْعا کے لئے اٹھائیں کہ اللہ تعالیٰ اس وائرس کا خاتمہ کردے۔گورنر سندھ نے کہا کہ اس ماہِ مقدس میں اللہ سے گِڑ گِڑا کر دْعا کریں کہ اِس وائرس کو ہماری زندگی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کردے،چاند رات کو اپنے گھروں کی چھت پر بالکونی پر آئیں، میں بھی انشاء  اللہ آپ کے ساتھ دْعا کروں گا۔

مزید :

صفحہ اول -