موجودہ صورتحال میں ریسکیو 1122کا کردار قابل تعریف ہے: شوکت یوسفزئی

موجودہ صورتحال میں ریسکیو 1122کا کردار قابل تعریف ہے: شوکت یوسفزئی

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ صوبائی وزیر لیبروثقافت خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی کا شانگلہ میں ریسکیو 1122سٹیشن کا افتتاح کر دیا، اسٹیشن کے ایمرجنسی ریسکیو سروسز کا باقاعدہ آغاز کر دیاگیا،صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے کہا کہ شانگلہ میں ریسکیو 1122 کا قیام دلی خواہش تھی جو پوری ہوئی اس سے شانگلہ میں ایمرجنسی کے صورت میں بڑے نقصان سے بچا جا سکیں گا،شانگلہ کو ماضی میں ایک منظم سازش کے تحت پسماندہ رکھا گیا ہماری حکومت شانگلہ جیسے پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اور فلاحی منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔شانگلہ میں ریسکیو 1122 کے قیام پر وزیر اعلیٰ محمود خان کے مشکور ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر الپوری میں ریسکیو 1122 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہی۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کورونا صورتحال کے پیش نظر شانگلہ جیسے علاقے میں ریسکیو سروسز کا آغاز ایک اہم اقدام ثابت ہوگا جس سے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں علاقے کے لوگوں کو ریسکیو سروسز فوری طور پر میسر ہونگی، کورونا صورتحال میں ریسکیو 1122 کا کردار قابل تعریف ہے۔طبی عملہ، پولیس اور ریسکیو اہلکار وں کا اس جنگ میں فرنٹ لائن پر خدمات انجام دے رہے ہیں، ریسکیو 1122 کا دائرہ کار صوبے کے تمام علاقوں تک پھیلایا گیا ہے،فرنٹ لائن پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈاکٹر،ز، پیرامیڈیکس، پولیس جوانوں اور ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انھوں نے ایک سوال کے جواب میں میڈیا کو بتایا کہ ڈاکٹرز انتہائی کم وسائل اور جانفشانی کیساتھ اپنے خدمات سر انجام دے رہے ہیں جو قابل ستائیش ہے ان کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں ان کے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا ئے گا۔ اس موقع پر انھوں نے ہیڈ کوارٹر الپوری میں قائم ریسکیو اسٹیشن کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اورڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شانگلہ ناصر خان نے شوکت یوسفزئی کو تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے سینئر نائب صدر حاجی سدید الررحمان، وقار احمد خان، نواز محمود خان، ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین رانجھا، ضلعی ذکوات چیئرمین سید الابرار و دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔۔

مزید :

صفحہ اول -