فیصل آباد،بیرون ملک سے آنے والے مزید 5مسافروں میں کورونا کی تصدیق

فیصل آباد،بیرون ملک سے آنے والے مزید 5مسافروں میں کورونا کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)دوبئی سے فیصل آباد آنے والے مزید 5مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے قبل ازیں چار مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی باخبر ذرائع کے مطابق جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں اس وقت تک 20مریض داخل ہیں جن میں سے نو مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور فیصل آباد منتقل کئے جانے ولے 299زائرین میں 289زائرین قرنطینہ پیریڈ مکمل کر کے اپنے گھروں کو جا چکے ہیں اور دس زائرین جن میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ابھی تک زیر علاج ہیں اسی طرح تبلیغی جماعت کے 69افراد میں سے 57افرادگھروں کو جا چکے ہیں اور 12ابھی زیر علاج ہیں جبکہ دوبئی سے آنے والے 186مسافروں سے 154مسافروں کے ٹیسٹ نیگیٹو ہونے پر ان کو گھروں میں بھیج دیا گیا ہے اور نو کی رپورٹس کنفرم ہونے پر ان کو قرنطینہ کر دیا گیااور 24 مسافروں کی رپورٹس کا ابھی انتظار کیا جا رہا ہے انہی ذرائع کے مطابق جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں 213مشتبہ مریضوں کو لایا گیا ہے جن میں سے 154کی رپورٹس نیگٹیو آئیں جبکہ 34مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے دس مریض صحت یات ہو کر گھر میں منتقل ہو چکے ہیں اور ابھی تک 25افراد کی رپورٹس آنا باقی ہیں فیصل آباد محکمہ صحت کی طرف سے جن مریضوں میں مسلسل دو بار کرونا ٹیسٹ نیگٹیو آتا ہے ان مریضوں کو ڈسچارج کر دیا جاتا ہے۔
کرونا کی تصدیق

مزید :

صفحہ آخر -