فیصل آباد: ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، لاکھوں کی لوٹ مار، شہریوں میں خوف و ہراس

فیصل آباد: ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، لاکھوں کی لوٹ مار، شہریوں میں خوف و ...

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)ضلع بھر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی 42وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے نامعلوم گروہ 26لاکھ روپے سے زائد نقدی‘طلائی زیورات‘ایک رکشہ‘13موٹر سائیکل دو درجن سے زائد موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لیکر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم ڈاکوؤں نے سجاد سے بیس لاکھ روپے کی نقدی‘محمد نبیل سے دولاکھ 30ہزار روپے‘ موبائل‘ کاظم خان سے چالیس ہزار‘ موبائل‘ سرفراز سے 30ہزار‘ موبائل‘ریاض سے 30ہزار‘ موبائل‘ حبیب اللہ‘کامران‘ شہزاد‘ ریاض‘اسامہ‘ محمد ادریس‘ تصور‘سلیم‘ جاوید‘محمد طارق‘ مرتضیٰ‘ محمد صدیق‘سرفراز‘شہباز‘ ارسلان‘ شفیق‘عدنان‘ بلال‘ امداد‘محمد وقاص‘محمد بلال سے لاکھوں روپے کی نقدی‘موبائل فونزاور اکبر علی سے موٹر سائیکل چھین کر فرار  ہوگئے جبکہ نامعلوم چوروں کو گروہ رضا کے گھر سے دولاکھ روپے‘طلائی زیورات‘قیمتی سامان‘غلام دستگیر کے سکول سے سامان‘کمال کا رکشہ‘فیصل‘ کامران علی‘ گلفام‘سہیل‘ شکیل‘علی حیدر‘ناصر‘ غلام حیدر‘ سجاد‘ عسکری‘عدیل اور غلام علی کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے چلتے بنے۔

ڈاکے

مزید :

صفحہ آخر -