وہ سابق ٹیسٹ کرکٹر جن کا وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر اہلیہ سمیت کورونا ٹیسٹ کا سیمپل لے لیا گیا

وہ سابق ٹیسٹ کرکٹر جن کا وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر اہلیہ سمیت کورونا ٹیسٹ کا ...
وہ سابق ٹیسٹ کرکٹر جن کا وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر اہلیہ سمیت کورونا ٹیسٹ کا سیمپل لے لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کی ہدایت پرسابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد اوران کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ کرانے کے لیے سیمپل لے لیا گیا۔ شہرہ آفاق کرکٹر کا سیمپل لینے کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم ان کے گھر پہنچی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد اور ان کی اہلیہ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کل موصول ہو جائے گی،سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے ڈاکٹروں کی ٹیم کی گھر آمد پروزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے انہیں ذاتی طور پر فون کیا اور کہا کہ وہ ملک و قوم کا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے خیریت بھی دریافت کی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

محکمہ صحت کی ٹیم کو وزیراعلیٰ کی جانب سے ڈاکٹروں کی ٹیم بھیج کر سیمپل لینے کی ہدایت کی گئی تھی، سید مراد علی شاہ نے ٹیم کو واضح طور پر ہدایت کی ہے کہ نتیجے سے انہیں اور صادق محمد کو آگاہ کیا جائے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کورونا وائرس کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے گھر پہ ہی ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی تھی۔

دنیائے کرکٹ میں محمد برادران کے نام سے عالمی شہرت یافتہ بھائیوں میں صادق محمد کا تیسرا نمبر ہے۔ ان کے بڑے بھائی حنیف محمد تھے۔ ان کے دوسرے بھائی مشتاق محمد نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت بھی کی،70 اور80 کی دہائی میں ان کی اوپننگ جوڑی ماجد خان کے ساتھ عالمی شہرت یافتہ تھی۔ وہ پاکستان کی پہچان ہیں۔