"اوہو تھوڑا چھوٹا ہوگیا" صبا قمر کی مغربی لباس میں تصاویر وائرل ہوگئیں
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی خوبرو اور دلکش اداکارہ صبا قمر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر صبا قمر نےمغربی لباس میں تازہ ترین تصاویر شیئر کیں تو وہ چند گھنٹوں میں ہی وائرل ہوگئیں۔
صبا اپنے لباس کے مختصر ہونے سے خود بھی آگاہ تھیں اور شاید ردعمل سے واقف بھی اس لیے انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن بھی جمایا کہ اوہو تھوڑا چھوٹا ہوگیا"۔
اس سے قبل صبا نے اپنی تصویر کے ساتھ لکھا کہ" قواعد و ضوابط کو بھول جاو جو دل کرے وہی پہنو"
صبا کے اس لباس پر پسندیدگی کے ساتھ ساتھ تنقیدی جملوں کا بھی انبار لگ گیا۔
خیال رہے کہ صبا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنے 27 لاکھ فالوورز کے ساتھ اپنی مصروفیات شیئر کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں صبا نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کااعلان کیا تھا جس پر پہلے آن لائن سیریزکا ٹریلر جبکہ اب آئسولیشن کے نام سے پہلی قسط بھی جاری کردی گئی ہے۔
اداکارہ نے جب اعلان کیا تھا کہ وہ اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے جارہی ہیں تو انہوں نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ اس چینل پر وہ اپنی روز مرہ کی زندگی کے حوالے سے کچھ شیئر نہیں کریں گی بلکہ وہ اپنے ٹیلنٹ کو مزید بہتر کریں گی اور نئے ٹیلنٹ کو اپنے چینل کے ذریعے سامنے آنے کا موقع دیں گی۔
خیال رہے کہ جہاں کئی اداکار یوٹیوب پر اپنے چینل لانچ کرنے کے بعد مداحوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیتے ہیں وہیں صبا قمر نے اس چینل کے ساتھ کچھ الگ اور نیا کرنے کی کوشش کی ہے۔