خودسازی اور نفس کی تعمیر نو کا مہینہ ’’ رمضان المبارک‘‘

خودسازی اور نفس کی تعمیر نو کا مہینہ ’’ رمضان المبارک‘‘
خودسازی اور نفس کی تعمیر نو کا مہینہ ’’ رمضان المبارک‘‘

  

رمضان المبارک بڑی ہی برکتوں، سعادتوں اور نعمتوں والا مہینہ ہے جو بڑی تیزی کے ساتھ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے ۔ اللہ تعالی نے جو برکتیں اور سعادتیں اس بابرکت مہینے کے ساتھ خاص فرمائی ہیں وہ کسی اور مہینے کے ساتھ خاص نہیں ہیں نیز جو برکتیں اس مقدس مہینے کے اندر کئے جانے والے نیک اعمال کے ساتھ مخصوص ہیں وہ دوسرے مہینوں میں انھی اعمال کے ساتھ مخصوص نہیں ہیں۔ یہ وہ مہینہ ہے جسمیں مسلسل رحمت پروردگار نازل ہوتی رہتی ہے۔اس مہینے میں پروردگار نے اپنے بندوں کو یہ وعدہ دیا ہے کہ وہ ان کی دعا کو قبول کرے گا۔یہ مہینہ مسلمان کیلئے خودسازی اور نفس کی تعمیر نو کا مہینہ ہے اور اپنے خالق حقیقی سے مانوس اور قریب ہو نیکے لئے سازگار موسم بہار ہے۔

مزید :

Ramadan Page -Ramadan Quote -