احتیاط کریں، رمضان المبارک میں گھروں میں عبادت کریں: اعجاز الحق
راولپنڈی (ویب ڈیسک) رمضان المبارک میں اجتماعی تراویح پڑھنے کی مشروط اجازت پر جہاں کئی علما نے گھروں میں ہی نماز پڑھنے کا اعلان کیا تو اس معاملے پر کئی لوگوں میں بے چینی پائی جاتی ہے ، پاکستان مسلم لیگ ضیاء اعجازالحق کا موقف بھی آگیا اور انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے لڑنا نہیں احتیاط کرنی ہے ۔
اپنے ایک بیان میں اعجاز الحق نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ہمیں چاہیے کہ گھروں میں ہی عبادت کریں، کورونا انتہائی خطرناک وائرس ہے، اس سے لڑنا نہیں بلکہ احتیاط کرنی ہے، اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو اس وبا سے محفوظ رکھے۔