” آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کی طرف جا رہے ہیں جس سے مریضوں اور ۔۔“ کوروناوائرس کے پیش نظر عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

” آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کی طرف جا رہے ہیں جس سے مریضوں اور ۔۔“ ...
” آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کی طرف جا رہے ہیں جس سے مریضوں اور ۔۔“ کوروناوائرس کے پیش نظر عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کی طرف جا رہے اور اس حوالے سے آئی ایس آئی اوردیگرایجنسیوں سے اس معاملے پرمشاورت کی ہے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم سے مریضوں اورمقامات کی نشاندہی ہوسکے گی۔
وزیراعظم عمران خان سے صحافیوں نے ملاقات کی ہے جس دوران انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا معاملے پرپاکستان کوکوئی امداد نہیں ملی، کوروناکب ختم ہوگا،اس بارے میں کچھ نہیں کہاجاسکتا،آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کی طرف جا رہے اور اس حوالے سے آئی ایس آئی اوردیگرایجنسیوں سے اس معاملے پرمشاورت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم سے مریضوں اورمقامات کی نشاندہی ہوسکے گی، آہستہ آہستہ لاک ڈاو¿ن کھول رہے ہیں تاہم اس میں وقت لگے گا،کوروناپوری دنیاکےلئے بڑاامتحان ہے، ترقی پذیراورترقی یافتہ ممالک میں کوروناکے مسائل مختلف ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زررک گئی ہیں، آئی ایم ایف نے قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دیا،پی ٹی آئی ملک میں سب سے پہلے سوشل میڈیااستعمال کرنےوالی جماعت ہے،کوئی کتنابھی جھوٹ بولے،آخرکارعوام سچ ڈھونڈلیں گے، ٹیلی ایجوکیشن سسٹم سے ان علاقوں میں تعلیم پہنچی جہاں کوئی نظام نہیں تھا۔

مزید :

قومی -