غلہ منڈی میں صفائی کرنے والی فرسٹ ڈویژن ایم اے پاس  لڑکی کو عثمان بزدار نے خوشخبری سنادی

غلہ منڈی میں صفائی کرنے والی فرسٹ ڈویژن ایم اے پاس  لڑکی کو عثمان بزدار نے ...
غلہ منڈی میں صفائی کرنے والی فرسٹ ڈویژن ایم اے پاس  لڑکی کو عثمان بزدار نے خوشخبری سنادی

  

وہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے حکم پر غلہ منڈی میں صفائی کا کام کرنے والی ایم اے پاس لڑکی کو نوکری دے دی گئی ہے۔

پارس طالب نامی لڑکی نے فرسٹ ڈویژن میں ایم اے اسلامیات کی ڈگری حاصل کی لیکن اسے کہیں بھی نوکری نہ مل سکی۔ غربت سے مجبور پارس نے بہن بھائیوں کو پالنے پوسنے کیلئے وہاڑی کی غلہ منڈی میں صفائی اور گھروں میں کام کرنا شروع کردیا۔

میڈیا پر پارس طالب کا معاملہ منظر عام پر آیا تو وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس کا فوری نوٹس لے لیا اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید کو پارس کو نوکری فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے پارس طالب کو ڈی پی ایس میں پکی ملازمت فراہم کردی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -وہاڑی -