30 اور 40 سال کے جوانوں کو کورونا وائرس کس طرح متاثر کرتا ہے؟ معروف ڈاکٹروں نے انتہائی تشویشناک انکشاف کردیا

30 اور 40 سال کے جوانوں کو کورونا وائرس کس طرح متاثر کرتا ہے؟ معروف ڈاکٹروں نے ...
30 اور 40 سال کے جوانوں کو کورونا وائرس کس طرح متاثر کرتا ہے؟ معروف ڈاکٹروں نے انتہائی تشویشناک انکشاف کردیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کئی تحقیقات میں بتایا جا چکا ہے کہ صحت مند نوجوانوں کو کورونا وائرس سے زیادہ خطرہ نہیں ہوتا لیکن اب نئی تحقیق میں معروف ڈاکٹروں نے 30سے 40سال تک کی عمر کے صحت مند اور جوان لوگوں کے لیے انتہائی تشویشناک انکشاف کر دیا ہے۔ سی این این کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ اس عمر کے لوگوں میں کورونا وائرس اچانک سٹروک کا سبب بنتا ہے جس سے ان کی موت کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ جتنے مریضوں کو اب تک اچانک سٹروک آیاان میں سے اکثر ماضی میں کبھی کسی سنگین بیماری میں مبتلا نہیں رہے۔

رپورٹ کے مطابق نیویارک کے مونٹ سینائی ہیلتھ سسٹم کے نیوروسرجن ڈاکٹر تھامس اوکسلے اور ان کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ ”اب کافی شواہد آ رہے ہیں کہ کورونا وائرس خون میں غیرفطری کلاٹنگ کا سبب بنتا ہے، جس کا غالب نتیجہ اچانک سٹروک ہوتا ہے۔ ہمارے پاس اب تک کورونا وائرس کے باعث سٹروک کے جتنے کیسز آئے ان میں لگ بھگ سبھی مریضوں کی عمر 50سال سے کم تھی اور ان میں کورونا وائرس کی علامات یا تو انتہائی مدھم تھیں یا پھر بالکل ظاہر ہی نہیں ہوئی تھیں۔ان کے جسم میں کورونا وائرس منتقل ہوا اور اس کی علامات ظاہر ہوئے بغیر ان کے خون میں کلاٹنگ کا سبب بن گیا جس سے انہیں سٹروک آ گیا۔ان میں سے 2لوگ تاخیر سے ہسپتال پہنچے اور ان کی موت واقع ہو گئی جبکہ باقی صحت مند ہو گئے۔“

مزید :

کورونا وائرس -