کورونا وائرس مریضوں کے گردوں اور دماغ کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟ دیکھ کر ڈاکٹرز بھی گھبرا گئے

کورونا وائرس مریضوں کے گردوں اور دماغ کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟ دیکھ کر ڈاکٹرز ...
کورونا وائرس مریضوں کے گردوں اور دماغ کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟ دیکھ کر ڈاکٹرز بھی گھبرا گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کس طرح مریضوں کے گردوں، پھیپھڑوں اور دماغ کو متاثر کرتا ہے، اس حوالے سے نیویارک کے معروف ڈاکٹروں نے تشویشناک انکشاف کر دیا ہے۔ ویب سائٹ dailyhunt.in کے مطابق نیویارک کے مونٹ سینائی ہیلتھ سسٹم کے ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس مریضوں کے گردوں، پھیپھڑوں اور دماغ میںخون کے انجماد(blood clotting) کا سبب بن رہا ہے۔ جس سے مریضوں کو اچانک سٹروک آ رہا ہے۔ حیران کن طور پر اس صورتحال سے دوچار ہونے والے زیادہ تر مریض30سے 40سال کی عمر کے جوان لوگ ہیں، جو ماضی میں کبھی کسی سنگین بیماری میں بھی مبتلا نہیں رہے۔
رپورٹ کے مطابق مونٹ سینائی ہیلتھ سسٹم کے نیوروسرجن ڈاکٹر تھامس اوکسلے اور ان کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ ”اب کافی شواہد آ رہے ہیں کہ کورونا وائرس خون میں غیرفطری کلاٹنگ کا سبب بنتا ہے، جس کا غالب نتیجہ اچانک سٹروک ہوتا ہے۔ ہمارے پاس اب تک کورونا وائرس کے باعث سٹروک کے جتنے کیسز آئے ان میں لگ بھگ سبھی مریضوں کی عمر 50سال سے کم تھی اور ان میں کورونا وائرس کی علامات یا تو انتہائی مدھم تھیں یا پھر بالکل ظاہر ہی نہیں ہوئی تھیں۔ان کے جسم میں کورونا وائرس منتقل ہوا اور اس کی علامات ظاہر ہوئے بغیر ان کے خون میں کلاٹنگ کا سبب بن گیا جس سے انہیں سٹروک آ گیا۔ان میں سے 2لوگ تاخیر سے ہسپتال پہنچے اور ان کی موت واقع ہو گئی جبکہ باقی صحت مند ہو گئے۔“