رواں برس چین نے اپنے ملک کے غریب اور ضرورت مند شہریوں کو کتنی سبسڈی دی؟ جان کر پاکستانی گنتی بھول جائیں

رواں برس چین نے اپنے ملک کے غریب اور ضرورت مند شہریوں کو کتنی سبسڈی دی؟ جان کر ...
رواں برس چین نے اپنے ملک کے غریب اور ضرورت مند شہریوں کو کتنی سبسڈی دی؟ جان کر پاکستانی گنتی بھول جائیں

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے رواں برس اب تک ضروت مند افراد کی مدد کے لئے مجموعی طور پر 3 ارب 71 کروڑ یوآن (تقریبا 52کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالرز)کی قیمتوں میں سبسڈی تقسیم کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی وزارت شہری امور کی جانب سےمنعقد ہونے والی پریس کانفرنس کے مطابق ملک بھر میں تقریبا 8 کروڑ 16 لاکھ 90 ہزار لوگوں، بشمول جو وظیفہ میں ملنے والے الانسز پر زندگی بسرکرتے ہیں اور جو انتہائی مشکلات کا شکار ہیں، وہ اس عارضی الاؤنس سکیم سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ایسے افراد کیلئے نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ صوبہ ہوبے میں شہری اور دیہی باشندوں کو ضروریات زندگی کیلئے مدد فراہم کی گئی ہے جس میں سبسڈی کا معیار شہریوں کیلئے 500 یوآن سے زیادہ اور دیہی باشندوں کیلئے 300 یوآن ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -