چینی ڈاکٹرز کی ٹیم خصوصی طیارے میں پاکستان پہنچ گئی، کتنے مہینے کورونا کے مریضوں کا علاج کرے گی؟ بڑی خبر آگئی

چینی ڈاکٹرز کی ٹیم خصوصی طیارے میں پاکستان پہنچ گئی، کتنے مہینے کورونا کے ...
چینی ڈاکٹرز کی ٹیم خصوصی طیارے میں پاکستان پہنچ گئی، کتنے مہینے کورونا کے مریضوں کا علاج کرے گی؟ بڑی خبر آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کے ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے جو اگلے 2 ماہ تک پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل ہوانگ چنگ ژین کی سربراہی میں چینی ڈاکٹرز کی ٹیم طبی آلات اور ادویات کے ہمراہ  خصوصی طیارے پر پاکستان پہنچ گئی ہے۔ پاکستان آنے والے یہ چینی ڈاکٹرز وبائی امراض کے علاج میں مہارت رکھتے ہیں اور اگلے 2 مہینے تک پاکستان میں ہی کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی ڈاکٹرز کی ٹیم کا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے سینئر فوجی حکام کے ہمراہ استقبال کیا۔  چینی امداد یہ ظاہر کرتی ہے کہ ہم آہنی بھائی اور ہر موسم کے دوست ہیں، پاکستان اور چین نے ضرورت کے وقت ہمیشہ ہی ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔

مزید :

کورونا وائرس -