”میرے پاس وہ آئیڈیا ہے جس سے ملک کا سارا قرضہ اتارا جا سکتا ہے“

”میرے پاس وہ آئیڈیا ہے جس سے ملک کا سارا قرضہ اتارا جا سکتا ہے“
”میرے پاس وہ آئیڈیا ہے جس سے ملک کا سارا قرضہ اتارا جا سکتا ہے“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سپر سٹار کرکٹر اور سابق کپتان جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ میرے پاس وہ آئیڈیا ہے جس سے ملک کا قرض اتارا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے کورونا وائرس کے متاثرین کیلئے قائم فنڈ کیلئے منعقدہ ٹیلی تھون میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں اب تک صرف اپنے مفادات حاصل کرنے والوں نے حکمرانی کی ہے اور اب ہمیں عمران کی صورت میں لوگوں کا درد رکھنے والا سربراہ مملکت ملا ۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان سے کہتا ہوں کہ میرے ساتھ ایک ملاقات کر لیں کیونکہ میرے پاس وہ آئیڈیا بھی ہے جس سے سارے ملک کا قرضہ اتر جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غربت بہت زیادہ ہے اور لوگ مجبور ہیں، وائرس کو پھیلنے سے روکنا آسان نہیں ہوگا۔ پہلے بھی عمران خان کے ساتھ مل کر فنڈ ریزنگ کی ہے اور اس مہم میں بھی ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں گے۔ اس ملک کی حقیقت یہ ہے کہ اس ملک میں وائرس نہیں رک سکتا جب تک آپ اپنے آپ کو نہیں سمجھائیں گے، لوگ معاشی حالت میں مر رہے ہیں اور ان کے پاس کھانے کو نہیں ہے تو وہ باہر نکلیں گے۔

مزید :

کھیل -