تمام مسلمانوں کو رمضان مبارک

تمام مسلمانوں کو رمضان مبارک
تمام مسلمانوں کو رمضان مبارک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا۔

جمعرات کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان میں مسلمان  1441 ہجری کے رمضان المبارک کا پہلا روزہ بروز ہفتہ 25 اپریل 2020 کو رکھیں گے۔

روزنامہ پاکستان کی ٹیم کی جانب سے اپنے قارئین کو اس ماہ مقدس کی ڈھیروں مبارکباد پیش کی جاتی ہے ۔ ہم دعا گو ہیں کہ یہ مقدس مہینہ ہماری اخلاقی تربیت کا سبب بنے ۔ ہماری دعا ہے کہ اس مقدس مہینے میں اللہ کریم پوری دنیا کو کورونا کی وبا سے نجات  عطا فرمائے۔