وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے ایسا کام کر دیا کہ بلاول بھٹو زرداری بھی خوشی سے نہال ہو جائیں گے

وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے ایسا کام کر دیا کہ بلاول بھٹو زرداری بھی خوشی ...
وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے ایسا کام کر دیا کہ بلاول بھٹو زرداری بھی خوشی سے نہال ہو جائیں گے

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 7سال سے بند بینظیربھٹو ہسپتال غوث آباد کا افتتاح کردیا،مذکورہ ہسپتال گزشتہ سات سال سے بند تھا، جلد سرگرمیاں بحال ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال نےکوئٹہ میں 7سال سے بند بینظیربھٹو ہسپتال کا افتتاح کردیا ہے،افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےجام کمال خان کا کہنا تھا کہ 50بیڈ کے ہسپتال کو ضرورت پڑنے پر قرنطینہ کے لیے استعمال میں لائیں گے، بینظیر بھٹو ہسپتال  وفاقی حکومت کے فنڈ سے تعمیر کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اونرشپ نہ ہونے سے ماضی میں یہ ہسپتال غلط جگہ بنایا گیا تھا، وفاقی حکومت منصوبوں میں صوبائی حکومت کو اونرشپ دے، اس ہسپتال کو جنرل ہسپتال بنانا چاہتے ہیں تاکہ لوگ مستفید ہوں۔وزیراعلی بلوچستان نے عزم ظاہر کیا کہ اس ہسپتال سے شہریوں کو ہرممکن طبی سہولت فراہم کریں گے۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -