سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہانیہ اور تحریک نہضہ تاجکستان کے صدرکا سراج الحق کا ٹیلی فون

سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہانیہ اور تحریک نہضہ تاجکستان کے صدرکا سراج ...
 سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہانیہ اور تحریک نہضہ تاجکستان کے صدرکا سراج الحق کا ٹیلی فون

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کے مطابق سابق فلسطینی وزیراعظم اور حماس کے سابق صدر اسماعیل ہنیہ اور تحریک نہضہ تاجکستان کے صدر ڈاکٹر محی الدین کسری نے امیر جماعت اسلامی پاکستان کو فون کر کے رمضان کی آمد مبارک باد دی اور نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان عبدالغفار عزیز کی خیریت دریافت کی ہے ۔دونوں راہنماﺅں نے عبدالغفار عزیز کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے بھی دونوں رہنماؤں کو رمضان کی مبارک باد دی اور ا ن کا شکریہ ادا کیا۔اسماعیل ہانیہ نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور انسانی جانوں کے ضیاع پر بھی تبادلہ خیال اور اظہار افسوس کیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -