"نماز تراویح کا اصل وقت تہجد کا وقت ہے"

"نماز تراویح کا اصل وقت تہجد کا وقت ہے"

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف مذہبی سکالر جاوید احمد غامدی کا کہنا ہے کہ نماز تراویح کا اصل وقت تہجد کا وقت ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علامہ جاوید احمد غامدی نے لاک ڈاؤن کے دوران نماز تراویح کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کافیصلہ نافذ العمل ہوگا، صوبائی حکومت کی پیروی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلے کے نتیجے میں لوگوں کو حقیقی سنت کے مطابق نماز تراویح پڑھنے کا موقع مل رہا تھا، نماز تراویح کا اصل وقت تہجد کا وقت ہے، یہ کوئی الگ سے نماز نہیں ہے، یہ گھروں میں پڑھنی چاہیے،نماز تراویح کا گھروں میں پڑھنا افضل ہے۔

مزید :

Ramadan Page -Ramadan News -