کورونا وائرس کا شکار ہونے والا اعلیٰ سرکاری افسر جان کی بازی ہار گیا

کورونا وائرس کا شکار ہونے والا اعلیٰ سرکاری افسر جان کی بازی ہار گیا
کورونا وائرس کا شکار ہونے والا اعلیٰ سرکاری افسر جان کی بازی ہار گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  کورونا وائرس کے باعث ایئر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 2 اہلکار جاں بحق  ہوگئے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جاں بحق ڈپٹی ڈائریکٹر کا تعلق اے ایس ایف لاہور سے تھا، ان کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے 17 دیگر ملازمین میں بھی کورونا پایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف کے مزید 23 اہلکاروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا سے متاثر ہونے والے اہلکاروں کا تعلق لاہور کے علامہ اقبال ، کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سمیت ہیڈ کوارٹر سے ہے۔ کورونا سے متاثر ہونے والے 27 اہلکاروں کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا سے متاثر ہونے والے اے ایس ایف اہلکار ایئر پورٹس پر بیرون ملک سے آنے والوں کی سکریننگ اور دیگر خدمات پر تعینات تھے، کچھ روز پہلے ان کے کورونا کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے۔