قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ، کون کامیاب ہوا اور کس کی فٹنس میں بہتری آئی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ، کون کامیاب ہوا اور کس کی فٹنس میں بہتری آئی؟ ...
قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ، کون کامیاب ہوا اور کس کی فٹنس میں بہتری آئی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویڈیو لنک پر بیشتر قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مکمل کر لئے ہیں اور اس حوالے سے تمام ٹرینرز رپورٹس چند روز میں تیار کر کے شعبہ ڈومیسٹک اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کو بھجوا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاک ڈاﺅن میں گھروں تک محدود کھلاڑیوں کی اکثریت نے فٹنس کے معیار کو برقرار رکھا اور انہوں نے مقررہ وقت میں تمام ڈرلز کرکے ٹرینرز کومطمئن کردیا، شان مسعود، امام الحق، بابراعظم، سرفرازاحمد، اظہرعلی، اسد شفیق اور محمد عباس کی فٹنس کا لیول بہت عمدہ رہا ہے جبکہ عماد وسیم، حسن علی اور محمد عامر کی فٹنس میں بہتری پائی گئی۔

صوبائی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی اکثریت بھی فٹنس کے مقررہ پیمانے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے جس پر پی سی بی حکام اور ٹرینرز بھی خاصے مطمئن ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے تین کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی، عابد علی اور یاسر شاہ کا فٹنس ٹیسٹ اگلے ہفتے لیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -