پاکستان علما کونسل نے سندھ حکومت کے فیصلے کی حمایت کردی

پاکستان علما کونسل نے سندھ حکومت کے فیصلے کی حمایت کردی
پاکستان علما کونسل نے سندھ حکومت کے فیصلے کی حمایت کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان علما کونسل کے چیئرمین  علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے سندھ حکومت کے فیصلے کی حمایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں علامہ حافظ طاہر محمود  اشرفی نے کہا کہ سندھ کے اندر، کراچی سمیت مختلف جگہوں پر حکومت اور طبی ماہرین نے کورونا وائرس کی وبا زیادہ ہونے کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ بالخصوص کراچی کے حالات کے پیش نظر شہری تراویح نماز گھروں میں ادا کریں۔طاہر محمود اشرفی نے یہ بھی کہا کہ محلے کے چند افراد مسجد میں تراویح کی نماز ادا کرلیں، وہ اگر ممکن ہو تو اگر نہ ممکن ہو سکے تو گھروں پر نماز ادا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ مساجد کا عملہ یا وہاں رہنے والے اپنی نماز مسجد میں ہی ادا کریں گے۔ اس سے پہلے اپنے ایک بیان میں وزیراعلی سندھ نے کہا تھا کہ 3 سے 5 افراد مساجد میں تراویح پڑھ سکتے ہیں، باقی لوگ گھروں میں عبادات کریں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -