لگتا ہے ٖوزیراعظم معیشت کے ساتھ کھیلے گئے گھناؤنے کھیل سے۔۔۔اسحاق ڈار نے حیران کن بات کہہ دی

لگتا ہے ٖوزیراعظم معیشت کے ساتھ کھیلے گئے گھناؤنے کھیل سے۔۔۔اسحاق ڈار نے ...
لگتا ہے ٖوزیراعظم معیشت کے ساتھ کھیلے گئے گھناؤنے کھیل سے۔۔۔اسحاق ڈار نے حیران کن بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ سی اے ڈی میں کمی کاگھمنڈ حیرا ن کن ہے لیکن لگتاہے کہ وزیراعظم عمران خا ن معیشت کے ساتھ کھیلے گئے گھناؤنے کھیل سے ناواقف ہیں،جی ڈی پی کا 5.8فیصدسے منفی دو فیصد، مالی خسارہ نو فیصد، مالی خسارہ 9 فیصد، محصولات میں اضافے سے خلل پڑ گیا، آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی، بیس لاکھ بے روزگار افراد اور اسی لاکھ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، مالی سال 2017 تک مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں چار ارب ڈالر تک تھا جب مہم جوئی شروع ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے  ٹویٹس میں کہاکہ 6% چھوٹی جی ڈی پی گروتھ،بلومبرگ کے مطابق نومبر 2017 تک متواتر 3 سال ایشیا کی مستحکم ترین کرنسی،دہائیوں میں کم ترین مہنگائی کی شرہ،کم ترین شرہ سود،کم ترین ایکسپورٹ ری فائنینس ریٹ،معیشت میں ترقی کی بنا پر2030 تک جی20 میں شامل ہونے کی نوید تھی،5 سال میں دوگنی ٹیکس کلیکشن۔اسے آپ اجڑا چمن کہتے ہیں؟۔ اسحاق ڈار نے تمام مسلمانوں کو رمضان کی مبارکبا ددیتے ہوئے کہاکہ تمام بہن بھائیوں، دوستوں اور ساتھیوں کو رمضان مبارک ہو۔ اللہ تعالی ہم سب کو دنیا و آخرت میں بھلائی اور عافیت عطا کرے۔ ڈار نے کہا کہ اس مہینے کی برکت سے اللہ تعالی امتِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اپنی تمام مخلوق پر سے اس کورونا کی وبا کا خاتمہ کر دے۔ آمین۔

مزید :

قومی -برطانیہ -