ٹی 20 ورلڈکپ کا فیصلہ کس مہینے میں ہو گا؟ نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف نے اعلان کر دیا

ٹی 20 ورلڈکپ کا فیصلہ کس مہینے میں ہو گا؟ نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف نے اعلان کر دیا
ٹی 20 ورلڈکپ کا فیصلہ کس مہینے میں ہو گا؟ نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف نے اعلان کر دیا

  

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ رواں برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کے مستقبل کے حوالے سے بات چیت جاری ہے اور اس سے متعلق کوئی بھی فیصلہ جولائی سے قبل سنائے جانے کا امکان نہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ اکتوبر، نومبر میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ جولائی سے قبل متوقع نہیں ہے۔ اس حوالے سے ہنگامی پلان کی تیاری پر کام جاری ہے اور بہت سے معاملات پر بات چیت بھی ہو رہی ہے تاہم ابھی تک کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا گیا اور ایسا جولائی میں ہی ہو گا۔

ڈیوڈ وائٹ نے اپنے ملک میں آئندہ فروری میں شیڈول ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے حوالے سے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ہمارے لئے بہت ہی خاص ہے اور اس کا التواءایجنڈے کا حصہ نہیں ہے۔ انہوں نے کیوی ٹیم کے دورہ نیدر لینڈز کے ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور ویسٹ انڈیز کے جون، جولائی میں ٹورز فی الحال برقرار ہیں۔

مزید :

کھیل -