یوایم ٹی عالمی درجہ کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں شامل 

  یوایم ٹی عالمی درجہ کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں شامل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور  (پ ر)  عالمی رینکنگ کے ادار ے " ٹائمز ہائر ایجوکیشن "نے یو نیورسٹیوں کی عالمی امپیکٹ درجہ بندی 2021 میں یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کو کوالٹی ایجوکیشن میں 101-200 درجہ دیا ہے۔  ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ واحد عالمی ادارہ ہے جو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حوالے سے دنیا بھر کی جامعات کا جائزہ لیتا ہے۔یہ سنگ میل یو ایم ٹی کی متحرک قیادت صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد،  ریکٹر یوا یم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم،  ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی، یو ایم ٹی ایکریڈیشن اینڈر ایکڈیمک کوالٹی امپرومنٹ سیل کی ٹیم اور تمام شعبہ جات کے ڈینز، ڈائریکٹرز اور فیکلٹی ممبران کی مسلسل اور انتھک جدو جہد کا نتیجہ ہے۔ صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یو ایم ٹی کی یہ کامیابی ڈاکٹر حسن صہیب مراد (شہید) کی اعلیٰ قیادت اور نظریے کا نتیجہ ہے جن کا مقصد یو ایم ٹی کو دنیا کی بہترین یو نیورسٹیز میں شامل کرنا تھا جیسا کہ اب یو ایم ٹی کا شمار ایشیا ء کی ٹاپ یو نیورسٹیز کے ساتھ ساتھ اب دنیا کی بہترین کوالٹی ایجوکیشن فراہم کرنے والی یونیورسٹیوں میں بھی ہوتاہے۔ ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ یو ایم ٹی کوالٹی ایجوکیشن کے ذریعے پاکستان کے تعلیمی شعبہ میں مثبت انقلاب لا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ یو ایم ٹی جاب تلاش کرنے والے نہیں بلکہ جاب مہیا کرنے والے مستقبل کے بہترین لیڈرز اور آنٹر پرینیورز پیدا کر ری ہے جو جدید اور ترقی یافتہ پاکستان بنائیں گے۔ صدر یوایم ٹی نے مزید بتایا کہ ہم قوم اور تعلیمی اداروں کے مابین سماجی معاہدہ کے تحت ایک پڑھا لکھا معاشرہ قائم کررہے ہیں۔ 
ائریکٹر ایکریڈیشن اینڈر ایکڈیمک کوالٹی امپرومنٹ سیل آصف سعید حیدر کا کہنا تھا کہ یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ یو ایم ٹی کا شمار بہترین عالمی یونیورسٹیز مین ہوتا ہے جو کہ تعلیم کے فروغ میں قلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔یو ایم ٹی نے مجموعی طور601-800 درجہ حاصل کیا ہے۔

مزید :

کامرس -