شہریوں کی سہولیت کیلئے مظفرگڑھ میں  سب سے بڑے یوٹیلٹی سٹورکا افتتاح 

شہریوں کی سہولیت کیلئے مظفرگڑھ میں  سب سے بڑے یوٹیلٹی سٹورکا افتتاح 

  

 مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ،تحصیل رپورٹر) زونل منیجر یوٹیلیٹی سٹور  سید عمران ظفر گیلانی نے مظفرگڑھ پرانی سبزی منڈی روڈ پر شہر  کے بڑے یوٹیلٹی سٹور کا افتتاح کردیا۔تفصیل کے مطابق سید عمران ظفر گیلانی زونل منیجر(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

 نے یوٹیلٹی سٹور کا افتتاح کردیا زونل منیجر نے کہا ضلع بھر میں سنتالیس یوٹیلیٹی سٹور فعل کر دیے ہیں یوٹیلٹی سٹور پر چینی 68 روپے  دستیاب ہوگی اور  گھی 170 روپے فی کلو کی قیمت پر دستیاب ہوگا جبکہ  یوٹیلٹی سٹور  پر روز مرہ استعمال  کی اشیا دستیاب ہوگی مصالحہ جات اور پیک دودھ مارکیٹ کے مقابلہ میں کم نرخوں پر ملے گا اس موقع پر انکے ہمراہ منیجر یوٹیلٹی سٹور نوید رسول انچارج منی مارکیٹ محمد علی جبکہ انجمن تاجران کے سرپرست ملک جاوید اختر، صدر سید امیر حسن، جنرل سیکرٹری عامر سلیم شیخ کے علاوہ مظفرگڑھ پریس کلب کے سیکرٹری اطلاعات احمد سعید چوہدری بھی موجود تھے۔

یوٹیلیٹی سٹور  

مزید :

ملتان صفحہ آخر -