امریکہ کی اپنے شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )امریکا نے اپنے شہریوں کو کورو ناوائرس کے مثبت کیسزکی شرح میں ہونے والے اضافے کے باعث پاکستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کرد ی ہیں۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ پرجاری ایڈوائزری کے مطابق امریکہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان میں کورونا کیسز کے ہائی لیول کی وجہ سے لیول 4 ایڈوائزری جاری کردی اور Do-Not-Travel کی سخت ہدایت دے دی ہے۔
سفارتخانے کے مطابق امریکہ کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن نے پاکستان کے لیے لیول فور ہیلتھ ایڈوائزری جاری کی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کا لیول بہت ہی زیادہ ہے۔