کوروناایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے پاک فوج نے پوزیشن سنبھال لی ، پہلی کارروائی کہا ں کی گئی ؟ بڑی خبر 

کوروناایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے پاک فوج نے پوزیشن سنبھال لی ، پہلی ...
کوروناایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے پاک فوج نے پوزیشن سنبھال لی ، پہلی کارروائی کہا ں کی گئی ؟ بڑی خبر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمرا ن خان نے گزشتہ روز کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے شہری علاقوں میں پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پاک فوج نے پوزیشن سنبھال لی ہے اور وفاقی دارلحکومت میں کارروائی بھی کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد کروانے کیلئے پاک فوج کے جوانوں نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جس کے بعد دوہوٹل سیل کیے گئے جبکہ ایک لاکھ روپے تک جرمانے کیئے گئے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر نے پولیس اور پاک فوج کے جوانوں کے ہمراہ تجارتی مراکز کا دورہ کیا، اس دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے اور سزائیں بھی دی گئیں۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے پاک فوج کو پولیس اور رینجرز کی مدد کیلئے طلب کیا گیا ہے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 157 افراد جاں بحق ہوگئے اور 5 ہزار 908 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 16 ہزار 999 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار 16 ہوگئی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -