غیر ملکی باشندوں کے اغوا اور تاوان میں ملوث ملزمان گرفتار

غیر ملکی باشندوں کے اغوا اور تاوان میں ملوث ملزمان گرفتار
غیر ملکی باشندوں کے اغوا اور تاوان میں ملوث ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) دو غیر ملکی باشندوں کے اغوا اور تاوان میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،  ملزمان کے قبضے سےتین گاڑیا ں اور ایک ہزار غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کر لی گئی،ملزمان نے غیر ملکی باشندوں کی رہائی کے لیے تاوان کی رقم بٹ کوائن میں ادا کرنے کا کہا تھا،پولیس کے مطابق مرکزی ملزم واردات کے بعد اسلام آباد سے بذریعہ ترکی یورپ فرار ہو گیا تھا، ملزم کو اشتہاری قرار دلوا کر انٹرپول کی مدد سے واپس لائے جانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا، ملزمان سے دوران تحقیقات مزید انکشافات کی توقع ہے۔