کنول آفتاب سے شادی کے بعد ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
لاہور(آئی این پی )پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر کے ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد 12 ملین ہوگئی ،ٹک ٹاک پر 12 ملین فالوورز مکمل ہونے کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ہی ذوالقرنین سکندر پاکستانی لڑکوں کی فہرست میں پہلے ٹک ٹاکر بن گئے ہیں جنہیں ٹک ٹاک پر 12 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔
ذوالقرنین سکندر کے ٹک ٹاک اکاونٹ کا جائزہ لیں تو انہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں۔کنول آفتاب نے شوہر کی کامیابی پر اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ذوالقرنین سکندر کے ٹک ٹاک اکاونٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔
@ch.zulqarnain25 Tum mera yakeen mano❤️????✨@kanwal.135 ##zulqarnainsikandar ##zulqarnainfam
♬ original sound - مان جی
کنول آفتاب نے اپنے شوہر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی آپ کو مزید کامیابیوں سے نوازے، آمین۔
@ch.zulqarnain25 Machar sala????????. @kanwal.135 ❤️????✨. ##zulqarnainsikandar ##zulqarnainfam
♬ original sound - user325045
واضح رہے کہ رواں ماہ ہی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر نے نکاح کیا ہے، سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک کی دنیا کی اس جوڑی کو خوب پسند کیا جاتا ہے۔