تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے جوتا اتا ر کر ملازم کو دے مارا، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے جوتا اتا ر کر ملازم کو دے مارا، ویڈیو انٹرنیٹ پر ...
تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے جوتا اتا ر کر ملازم کو دے مارا، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

  

 چکوال(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دولہہ کی جانب سے ملازم کو جوتا مارنے کی وڈیو وائرل ہو گئی۔

 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ذوالفقار دولہہ اپنے پیٹرول پمپ پر کھڑے ہو کر پہلے ملازم کی بات سنتے ہیں پھر اپنا جوتا اتار کر اپنے ملازم کے سر پر مارتے ہیں ، اب تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔انٹرنیٹ صارفین کے مطابق یہ پٹرول پمپ بھی حکومتی رکن اسمبلی کی ملکیت ہے جہاں لوگوں کے سامنے ملازم کی تضحیک کی گئی ۔ 

واضح رہے کہ واقعہ کی فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل ہونے پر چند مقامی صحافیوں کی جانب سے انکی کوریج کا بائیکاٹ کیا گیا تھا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -سیاست -