پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے کون کونسے غیر ملکی کھلاڑی دستیاب ہونگے؟ پی سی بی نے دستیاب کھلاڑیوں کے نام ظاہر کردئیے

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے کون کونسے غیر ملکی کھلاڑی دستیاب ہونگے؟ پی سی ...
پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے کون کونسے غیر ملکی کھلاڑی دستیاب ہونگے؟ پی سی بی نے دستیاب کھلاڑیوں کے نام ظاہر کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ‏پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) 6 کے بقیہ میچز کے لیے ڈرافٹ آئندہ ہفتے کے دوران ہوگا ۔
پی سی بی کی جانب سے  فرنچائزز کو ڈرافٹ کے لیے دستیاب کھلاڑیوں کی فہرست مہیا کر دی گئی ہے۔پی ایس ایل کے باقی میچز کے لیے صف اول کے کھلاڑی مکمل طور پر دستیاب نہیں ہیں اور جو ہیں وہ بھی کچھ حصے کے لیے دستیاب ہیں اس لیے سرکردہ انٹرنیشنل کرکٹرز کی عدم دستیابی فرنچائزز کے لیے درد سر بن گئی ہے۔پی ایس ایل کے ابتدائی میچز کھیلنے والے انگلینڈ کے کرکٹرز اب دستیاب نہیں ہیں جب کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے جو کھلاڑی دستیاب ہیں اس فہرست میں صف اول کے نام شامل نہیں ہیں، سری لنکا، بنگلا دیش، افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے بھی کھلاڑی دستیاب ہیں۔
بنگلادیش کے شکیب الحسن اورتمیم اقبال بھی فہرست میں شامل ہیں، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل پی ایس ایل کےلیے دستیاب ہوں گے، آندرے رسل نے چند میچزکے لیے دستیابی ظاہرکی ہے جب کہ عثمان خواجہ، ایڈم ملنے، جیمز فولکنر، جو برنز اور مورنے مورکل بھی ڈارفٹ کا حصہ ہیں، ڈرافٹ کے لیے 130 غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست تیارکی گئی ہے۔
پی ایس ایل کے باقی میچز یکم سے 20 جون تک کراچی میں کھیلے جائیں گے، کھلاڑیوں کا ایک ہفتے کا قرنطینہ 22 مئی سے شروع ہو گا۔

مزید :

کھیل -