ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ ان دنوں کسی ایسی ٹینشن میں مبتلا ہیں جس کا کوئی حل سمجھ میں نہیں آ رہا، اس لئے استخارے کی مدد لینے کا مشورہ ہے اور غصے کے بجائے سارے فیصلے ٹھنڈے مزاج سے کرنے کی ضرورت ہے۔ اب کئی اپنے قریبی لوگ بھی ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔ اندیشہ ہے کہ آپ اکیلے نہ رہ جائیں۔ اس لئے حکمت عملی سے چلنا ضروری ہے۔ روز گار کے خانے میں پاور آ رہی ہے۔ اس حوالے سے امید ہے کہ کوئی اہم خبر آنے والی ہے۔


برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن لوگوں نے ماضی میں حقوق العباد کے حوالے سے غلطیاں کی ہیں وہ اپنی اصلاح کر لیں تو بہتر ہے کیونکہ مشتری زائچے میں آنے والا ہے اس کے بے شمار فائدے حاصل ہوں گے، اگر حقوق العباد کے حوالے سے قدرتی رکاوٹ آ گئی تو آپ کے ہاتھ بھی کچھ نہیں آ سکے گا۔ اس ہفتے خواہشمند افراد کے رشتے کی بات بھی ہو سکتی ہے اور وہ بھی من پسند جگہ پر جبکہ بیماری سے نجات اور بندش ٹوٹ جائے گی۔


برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
خانگی امور میں کشیدگی کی ہوا چل رہی ہے آپ کو بڑی حکمت عملی سے چلنے کی ضرورت ہے۔ اس وقت مطلب پرست لوگ اپنا مطلب نکال کر آپ سے دور ہونے کا سوچ رہے ہیں ۔ آپ بھی اگر دور ہو جائیں گے تو بڑے مسائل سے بچ جائیں گے۔ جو لوگ اپنے حق کے لئے آواز اٹھائیں گے ابھی ان کے ہاتھ بھی کچھ نہیں آئے گا۔ آپ کو غلط سمجھا جا رہا ہے، چاہے جس قدر کوشش کر لیں آپ کی بات کوئی نہیں سمجھے گا۔


برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کی زندگی میں کافی عرصے سے مشکلات چل رہی تھیں جو کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھیں۔ اب بحکم اللہ ستاروں کی پوزیشن تبدیل ہونا شروع ہو گئی ہے اور بہت جلد آپ کے حق میں ہو گی۔ اس لئے مناسب حکمت عملی تیار کر لیں اور ایک نئے انداز سے زندگی کی ابتداءکرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔ ان دنوں اچھی اچھی خبریں آئیں گی اور جو لوگ وعدے کر رہے ہیں وہ بھی اب پورے ہو سکیں گے۔ آپ کو اپنا حق ضرور ملے گا۔


برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اس وقت مال کا خانہ بند ہے۔ جس کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ امید تو ہے کہ بدھ والے دن سے یہ کھلنا شروع ہو جائے گا تو بڑے شاندار سلسلے شروع ہو جائیں گے۔ آپ کو ہاتھ میں نہ صرف رقم آئے گی، بلکہ مستقبل کے حوالے سے بھی بندوبست ہو جائے گا۔ جو لوگ کاروباری ہیں۔ وہ ان مواقع سے بڑا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس وقت وراثت کے امور میں بھی بڑی حرکت ہونے کا امکان ہے، تھوڑا چوکنا رہیں۔


برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ دن نہیں رہے تو یہ دن بھی گزر جائیں گے جن لوگوں نے اپنے راستے سیدھے اور صاف کر لئے ہیں۔ وہ بڑی کامیابی حاصل کر سکیں گے اور جو لوگ کسی بھی الٹے سیدھے کام یا ناجائز رزق کے حصول میں لگے ہوئے ہیں وہ خود کو مشکل میں ڈالنے کے لئے تیار ہو جائیں۔ اس ہفتے ملازمت پیشہ افراد کا تبادلہ بھی ہو سکتا ہے اور بڑے رکے ہوئے کام بھی ان شاءاللہ ہوتے نظر آتے ہیں۔


برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا صدقہ لازمی دیں۔ آپ اور پورا گھر کسی نحوست کی زد میں محسوس ہو رہا ہے۔ راشن کی صورت میں صدقہ دینا زیادہ بہتر ہے اور گھر والوں اور اپنی نظر بھی لازمی اتاریں۔ اس وقت رکاوٹوں کا جو سلسلہ چل رہا ہے، وہ بھی ختم ہو جائے گا۔ غصہ کم کریں اب جو ذمہ داری اللہ نے آپ کو دی ہوتی ہے اس کو پورا تو کرنا ہے۔ اس وقت ایک آفر بھی قریب ہی ہے اس کے بارے میں بھی غور لازمی کریں۔


برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بندش بدنظری جیسی صورت حال محسوس ہو رہی ہے، حاسدین کی نظر بھی ہو سکتی ہے۔ آپ کو مسلسل سات یوم حسب توفیق صدقہ دینے کا مشورہ ہے، اپنے گھر میں دن کے وقت سورة البقرہ کی تلاوت بھی اونچی آواز میں لازمی لگائیں اور خود فوری طور پر ان کاموں سے توبہ کر لیں جن کو آپ بھی ناجائز سمجھتے ہیں مگر پھر بھی کر رہے ہیں اور رزق کمانے کے لئے کوئی بھی شاٹ کٹ راستہ ہرگز اختیار نہ کریں۔


برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کے دشمن اب اپنی سرگرمیوں میں تیزی لائے ہوئے ہیں، محتاط ہو کر چلیں یا کریم یا سلام یا مومن یا اللہ کا ورد 500 بار دن میں لازمی کریں اور ایک عدد لیمون لے کر اس کو چار پیس کر کے اپنے اوپر وار کر کسی چوک میں کھڑے ہو کر چاروں طرف ایک ایک پیس پھینک دیں پھر سمجھ لیں کہ ہر مشکل اور خوف سے آزاد ہوں گے۔ روز گار کے سارے امور اپنے ہاتھ میں رکھیں اور کاروباری حضرات خاص طور پر کسی کا اعتبار نہ کریں۔


برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
دل کو قابو میں رکھیں اب سنجیدہ ہو جائیں ہر کام اپنی عمر کے مطابق ہی اچھا لگتا ہے۔ ان دنوں آپ اپنے اصل مقصد سے ہٹ گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے مالی طور پر بھی نقصان ہو رہا ہے۔ اور کسی کام میں کامیابی نہیں ہو رہی، توبہ کریں گے صورت حال بہتر ہو سکے گی اور یا حی یا قیوم کا ورد اگر سارا دن زبان پر جاری رکھیں اور دل کے تمام امور ذہن سے حل کریں لگے تو کامیابی ملے گی مخالفین پوری طرح سے آپ پر نظر جمائے ہیں۔


برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جن لوگوں نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ بسم اللہ کریں، امید ہے کہ اچھی کامیابی ملے گی، نوکری میں تبادلے کا امکان ہے جو لوگ عرصہ دراز سے ترقی کا انتظار کر رہے تھے یا جو بے روز گار تھے ان کے لئے اچھا سلسلہ بن سکتا ہے۔ اپنی گھریلو زندگی کو بھی وقت دیں جو ذمہ داریاں اللہ نے آپ کو دی ہیں، ان کو پورا بھی کریں۔ اس وقت صورت حال اس حوالے سے کمزور ہے اور پھر اوپر جا کر آپ کو اپنے اللہ کے حضور اس بات کا جواب دینا ہے۔


برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج سے بہت سے مسائل حل ہونا شروع ہو سکتے ہیں۔ دوپہر کے بعد مشتری اور شمس عطارد کا خوبصورت ملاپ ہوگا جو تین یوم تک جاری رہ سکتا ہے۔ اس سے جہاں پریشانیاں اور مشکلات ختم ہوں گی وہاں عزت ،دولت ،شہرت میں خاطر خواہ بہتری کا امکان بھی ہے۔ آپ اپنی نیت نیک رکھیں گے تو فائدے حاصل کر لیں گے اور اگر لالچ اور ہوس ہو گی تو پھر فائدے کے بجائے، نقصان کےلئے بھی تیار ہو جائیں۔