کھیت میں بکریاں چرانے پر 14 سالہ حافظ قرآن کو پھانسی دینے والا زمیندار ساتھی سمیت پکڑا گیا

کھیت میں بکریاں چرانے پر 14 سالہ حافظ قرآن کو پھانسی دینے والا زمیندار ساتھی ...
کھیت میں بکریاں چرانے پر 14 سالہ حافظ قرآن کو پھانسی دینے والا زمیندار ساتھی سمیت پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرگڑھ (ویب ڈیسک)  تحصیل علی پور میں کھیتوں میں بکریاں لانے پر سفاک زمیندار نے 14 سالہ حافظ قرآن چرواہے کو پھانسی دے کر مار ڈالا، پولیس نے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق   کھیتوں میں بکریاں چرانے پر زمیندار فیاض غزلانی نے بچے پر تشدد کر کے اسے درخت سے لٹکا کر پھانسی دی۔زمیندار کی جانب سے 14 سالہ حافظ قرآن پر تشدد اور پھانسی دینے پر اہل علاقہ مشتعل ہوگئے اور کئی بار پولیس سے رابطہ کیا لیکن پولیس نے بااثر زمیندار کو گرفتار کرنے سے گریز کیا جس پر اہل علاقہ نے زمیندار کے گھر پر حملہ کیا۔

 پولیس نے 14 سالہ محسن کی نعش کو درخت سے اتار کر پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد مقدمہ درج کرلیا اور زمیندار کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔