آپ کے صدر پنجاب میں آئین شکنی کر رہے ہیں ،پھر کہتے ہیں رات کو عدالتیں کیوں کھلیں ؟، مریم اورنگزیب 

آپ کے صدر پنجاب میں آئین شکنی کر رہے ہیں ،پھر کہتے ہیں رات کو عدالتیں کیوں ...
آپ کے صدر پنجاب میں آئین شکنی کر رہے ہیں ،پھر کہتے ہیں رات کو عدالتیں کیوں کھلیں ؟، مریم اورنگزیب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ  عمران صاحب آپ کےصدرپنجاب میں آئین شکنی کر رہےہیں،عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑاتےہیں،پھرکہتےہیں رات کوعدالتیں کیوں کھلیں؟۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق   وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ  عمران صاحب!فسطائیت اورآئین شکنی چھوڑیں،پارلیمان کےاغواکارنہ بنیں، آئین ، جمہوریت کو یرغمال بناتے ہیں او رپھر کہتے ہیں عدالتیں کیوں  کھلتی ہیں ۔ عدالتیں کھلیں تو عمران صاحب سازش کے جھوٹ بولنے  لگیں گے ۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اس آئین شکن ٹولے کو ارٹیکل چھ کے تحت سز املنی چاہئے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -