وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب شیڈول ، ساتھ کون کون جائے گا، نام سامنے آگئے
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف رواں ماہ کی 27 تاریخ کو دورہ سعودی عرب پر جائیں گے ، وزیر اعظم کے ہمراہ مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان بھی ہوں گے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گی ، وہ عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے ۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم بننے کے بعد شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔