اسرائیل انسانیت کا دشمن ملک ہے: شیریں مزاری

اسرائیل انسانیت کا دشمن ملک ہے: شیریں مزاری
اسرائیل انسانیت کا دشمن ملک ہے: شیریں مزاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )رہنما پاکستان تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ہم کیسے اسرائیل کو تسلیم کر لیں؟اسرائیل انسانیت کا دشمن ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام یوم القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت کمزور نہیں ہمیں بطور مسلمان اپنی قوت پر یقین ہونا چاہیے ،فلسطین میں جو مظالم کیے گئے ان کو کیسے بھولا جا سکتا ہے ،دنیااسرائیل کو قبول بھی کر رہی ہے اور ساتھ انسانی حقوق کی بات بھی کرتی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل دہشتگردی میں ملوث ہے لیکن اس پر کوئی پابندی نہیں اور نہ ہی کوئی قدغن ہے ۔

مزید :

قومی -