آئی ایم ایف کیساتھ فیول سبسڈیز ختم کر نے پر اتفاق لیکن صحت کارڈ اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کیا ہوگا؟

آئی ایم ایف کیساتھ فیول سبسڈیز ختم کر نے پر اتفاق لیکن صحت کارڈ اور بینظیر ...
 آئی ایم ایف کیساتھ فیول سبسڈیز ختم کر نے پر اتفاق لیکن صحت کارڈ اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کیا ہوگا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)  اور پاکستان کے درمیان قرض کے حصو ل کیلئے جائزہ مذاکرات کے 4دور مکمل ہو گئے ، پاکستان کی جانب سے  آئی ایم ایف کیساتھ پڑولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبڈیز ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوزنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات منگل سے شروع کرنے پر اتفاق ہو اہے ۔ٹیکنیکل لیول مذاکرات کے بعد ڈیٹا سامنے آئے گا ،تیکنیکی مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف مشن پاکستان کا دورہ کرے گا، مذاکرات کے دوران سٹیٹ بینک کی خودمختاری اور معاشی اصلاحات پر عمل درآمد پر بھی اتفاق رائے ہو اہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے صحت کارڈ کے پروگرام پر کوئی اعتراض نہیں کیا اس کے علاوہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر بھی عالمی مالیاتی ادارے کو اعتراض نہیں ہے۔