کوٹ ادو اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوٹ ادو اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
کوٹ ادو اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوٹ ادو اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر کوٹ ادو اور گردونواح میں 4 عشاریہ 8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے سے کئی مکانوں کی چھتوں اور دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔
کوٹ ادو شہر کے علاقوں تونسہ،لیہ،سنانواں میں اتوار کی رات 9 بجکر 28 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔