شیر افضل مروت نے نیاپنڈوراباکس کھول دیا

شیر افضل مروت نے نیاپنڈوراباکس کھول دیا
شیر افضل مروت نے نیاپنڈوراباکس کھول دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اپنے بیانات  کے باعث اکثر میڈیا کی ٹاپ اسٹوریز کا حصہ بنتے رہتے ہیں۔

 اب کی بار انہوں نے ایک اور انکشاف کیا ہے جس میں وہ اپنے ہی پارٹی رہنماؤں پر برس پڑے ہیں۔شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نام پر پارٹی کے اپنے رہنماؤں نے غلط بیانی کی۔ایک ہفتہ قبل پارٹی کے دوست بانی پی ٹی آئی سے ملے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پی ٹی آئی رہنما باور کروا رہے تھے کہ پی اے سی چیئرمین کے نام پر سپیکر نہیں مان رہے، بانی پی ٹی آئی پر پارٹی رہنماؤں نے زور دیا کہ متبادل کا نام دیں لیکن عمران خان نے ان رہنماؤں کی چال انہیں پر الٹ دی۔

انکا کہنا تھا کہ یہ روایت ہے چیئرمین پی اے سی کو اپوزیشن نامزد کرتی ہے، سپیکر مجھے چیئرمین پی اے سی نامزد نہیں کرتے تو اپوزیشن کوئی کمیٹی نہیں لے گی۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مجھ پر مکمل اعتماد ہے، پارٹی کے اندر جو بھی یہ کر رہے ہیں اپنا قد چھوٹا کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے میرا نام لیا، اب یہ رہنما مجبور کر رہے تھے نام تبدیل کریں۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ بہت سے فیصلوں میں بانی پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالا گیا، سپیکر قومی اسمبلی کو میرے نام پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -