‘’فون کال آئی، تلخ کلامی ہوئی اور خود کو گولی مارلی‘‘ ہسپتال میں سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی

‘’فون کال آئی، تلخ کلامی ہوئی اور خود کو گولی مارلی‘‘ ہسپتال میں سیکیورٹی ...
‘’فون کال آئی، تلخ کلامی ہوئی اور خود کو گولی مارلی‘‘ ہسپتال میں سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
کیپشن: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی  (ویب ڈیسک) سرجانی ٹاؤن میں نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی ، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ متوفی کو ایک کال آئی تھی اور تلخ کلامی کے بعد خودکشی کرلی ۔ 

آج نیوز کے مطابق متوفی کی شناخت سمیرکےنام سےہوئی جو  نجی کمپنی کاسیکیورٹی گارڈ ہے اور ہسپتال میں ڈیوٹی انجام دےرہاتھا، سمیر کے پاس فون پر کال آئی، واقعہ سے قبل آصف نامی شخص سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد سمیر نے خود کو گولی مار لی ۔

پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا جبکہ عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔