ایرانی صدر کا دورہ پاکستان مکمل، واپس ایران روانہ

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان مکمل، واپس ایران روانہ
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان مکمل، واپس ایران روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے کراچی سے تہران روانہ ہوگئے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری ایرانی صدر کو الوداع کہنے کراچی ایئرپورٹ پہنچے۔

اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کا کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال ہوا، ابراہیم رئیسی سے پاک، ایران تجارت پر گفتگو ہوئی، ایران کے صدر نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات میں دلچسپی ظاہر کی۔ ایرانی صدر نے مجھے تہران کے دورے کی دعوت دی ہے، میرے تہران کے دورے کا مقصد تجارتی تعلقات کا استحکام ہوگا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -