سورج گرہن کے وقت پیدا ہونے والے گائے کے بچے نے علامت ظاہر کرنا شروع کردی، تصویر وائرل

سورج گرہن کے وقت پیدا ہونے والے گائے کے بچے نے علامت ظاہر کرنا شروع کردی، ...
سورج گرہن کے وقت پیدا ہونے والے گائے کے بچے نے علامت ظاہر کرنا شروع کردی، تصویر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں سورج یا چاند گرہن کے بارے میں مختلف نظریات پائے جاتے ہیں، اب خبرآئی ہے کہ  8 اپریل کو سورج گرہن کے دن پیدا ہونے والے گائے کے بچے نے رنگ دکھانا شروع کر دیے ہیں، اس غیر معمولی دن پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ گائے کے بچے پر نشانی بھی سب کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بچھڑے کے ماتھے پر ایک سفید رنگ کا چاند نما دھبا موجود ہے، جو کہ اگرچہ عام دھبوں اور رنگ جیسا ہی ہے، دنیا بھر میں پائے جانیوالے جانوروں پر مختلف نشانات کوئی نئی بات نہیں  تاہم چاند کی گولائی نما اس دھبے نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے کیونکہ یہ  سورج گرہن کے دوران پیدا ہوا۔یہ گائے کا بچہ مقامی کییرے فارم میں پیدا ہوا ہے، فارم کے مالک لوورا کیرے اور ان کے شاہور مائیکل فارم کو سنبھالتے ہیں، جہاں 150 گائیں موجود ہیں جس میں سے 65 دودھ دیتی ہیں۔

 لوورا کیرے بتاتی ہیں کہ وہ گائے کا دودھ دھو رہی تھیں، جب انہوں نے اس بچے کے ماتھے پر یہ نشان دیکھا، ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگا یہ عام سا نشان ہوگا تاہم جب میں نے اگلے دن اس کا بغور جائزہ لیا تو مجھے احساس ہوا کہ یہ سورج گرہن کی نشانی ہے، قدرت اپنا رنگ دکھاتی ہے، یہ ایک چھوٹی گائے ہے لیکن اس کا اٹیچیوڈ بڑا ہے۔

آج نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر لوورا کیرے کی جانب سے پوسٹ کیاگیا تھا، جس میں انہوں نے اسی حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کو بتایا۔

اس پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ اور حیرت انگیز ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -