حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ، خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار

حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ، خاتون سمیت 2 ...
 حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ، خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے  سٹیٹ بینک سرکل نے حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ترجمان نے کہا کہ  سٹیٹ بینک سرکل نے حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔بیان میں کہا گیا کہ اس کریک ڈاؤن کے دوران آن لائن جواءایپلی کیشن استعمال کرنے میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، ملزمان آن لائن جوا ایپلی کیشن سے حاصل غیر قانونی آمدنی اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کر رہے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان کو بینک افسران کی معاونت اور سہولت کاری حاصل تھی۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان کے بینک اکاؤنٹس ان کی ظاہر شدہ آمدنی اور اثاثوں سے مطابقت نہیں رکھتے تھے، نامزد و دیگر ملزمان اور بینک افسران کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نےجرم سےحاصل شدہ آمدنی سےاپنی اہلیہ کےلیے مکان بھی خریدا، مکان خریدنے کےلیے ادائیگی مشتبہ بینک اکاؤنٹ سے کی گئی۔