سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی سطح عبور کر گیا

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی سطح عبور کر گیا
سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی سطح عبور کر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے، آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 686 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 6 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 686 پوائنٹس یا 0.96 فیصد بڑھ کر 72 ہزار 46 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 71 ہزار 359 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو 100 انڈیکس 523 پوائنٹس یا 0.74 فیصد اضافے کے بعد 71 ہزار 433 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف محمد فاروق نے تیزی کے رجحان کی وجہ ریکوڈک میں سعودیہ عرب کی سرمایہ کار کی رپورٹس، آئی ایم ایف کے ساتھ ممکنہ نئے قرض پروگرام اور مہنگائی، شرح سود میں کمی کی توقعات کو قرار دیا تھا۔