سی ویو میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ہو گیا

سی ویو میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ہو گیا
سی ویو میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے ساحل سی ویو میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان طاہر شاہ فیصل میں گھر کے قریب سے بیہوشی کی حالت میں مل گیا، واقعے سے متعلق تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس نے کہا کہ سی ویو پر ڈوبنے کی اطلاع پر گزشتہ روز سے نوجوان کی تلاش جاری تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نوجوان کے والد محمود نے کہا تھا کہ رات گئے بہو نے روتے ہوئے فون کیا اور کہا طاہر سی ویو پر ہے ہمیں فوری وہاں جانا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ راستے میں بہو نے بتایا طاہر نے سمندر میں جاتے ہوئے ویڈیو کال کی تھی، بتایا کہ میں خودکشی کر رہا ہوں تم سب خوش رہو، وہ جب سے لاپتہ ہے، معلوم نہیں کیا ہوا ہے۔