طلاق کے بعد دوران عدت شوہر کی موت ہو جاتی ہے تو بیوی کو بیوہ والی عدت کا دورانیہ بھی مکمل کرنا ہوگا، وکیل خاور مانیکا کے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر دلائل

طلاق کے بعد دوران عدت شوہر کی موت ہو جاتی ہے تو بیوی کو بیوہ والی عدت کا ...
طلاق کے بعد دوران عدت شوہر کی موت ہو جاتی ہے تو بیوی کو بیوہ والی عدت کا دورانیہ بھی مکمل کرنا ہوگا، وکیل خاور مانیکا کے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر دلائل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عدت میں نکاح کیس کی سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ  بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر خاور مانیکا کے وکیل  رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ نومبر میں طلاق، جنوری میں نکاح کرنے سے خاور مانیکا کے رجوع کا حق مجروح کیا گیا،فیملی لا آرڈیننس کے مطابق عدت کا دورانیہ 90دن کا ہے،طلاق کے بعد دوران عدت شوہر کی موت ہو جاتی ہے تو بیوی کو بیوہ والی عدت کا دورانیہ بھی مکمل کرنا ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عدت میں نکاح کیس کی سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ  بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی،سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کی، خاور مانیکاکے وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ تمام تر ثبوت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف ہیں،رضوان عباسی نے کیس کے گواہ لطیف کا بیان بھی عدالت کے سامنے پڑھا،رضوان عباسی نے کہاکہ لطیف کے بیان کے زیادہ تر حصے سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی انکاری نہیں،نومبر میں طلاق، جنوری میں نکاح کرنے سے خاور مانیکا کے رجوع کا حق مجروح کیا گیا،فیملی لا آرڈیننس کے مطابق عدت کا دورانیہ 90دن کا ہے،طلاق کے بعد دوران عدت شوہر کی موت ہو جاتی ہے تو بیوی کو بیوہ والی عدت کا دورانیہ بھی مکمل کرنا ہوگا۔

رضوان عباسی کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی ،عدالت نے دوران عدت نکاح کیس میں اپیلوں کی سماعت میں 2بجے تک وقفہ کر دیا۔