جو جیل نہ رہ سکا اسکی گواہیاں ہمارے خلاف ہیں، بے گناہوں کو رہا کریں: شیخ رشید  

جو جیل نہ رہ سکا اسکی گواہیاں ہمارے خلاف ہیں، بے گناہوں کو رہا کریں: شیخ رشید  
جو جیل نہ رہ سکا اسکی گواہیاں ہمارے خلاف ہیں، بے گناہوں کو رہا کریں: شیخ رشید  
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (آئی این پی ) سابق وفاقی وزیر داخلہ  شیخ رشید نے  کہا ہے کہ میرے خلاف تمام جھوٹے مقدمات ہیں، جو جیل نہ رہ سکا اسکی گواہیاں ہمارے خلاف ہیں،  قانون اور آئین کے دائرے میں کیس لڑیں گے اور مقدمات ختم ہوں گے۔

 شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا ہے، یہ سیاسی انتقام ہے۔ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔جو پاکستان میں نہیں تھے، ان کو بھی کیسز میں ملوث کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قانونی دائرے میں رہ کر یہ کیسز لڑیں گے اور جیتیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو بے گناہ قید ہیں ان سب کو فوری رہا کر دینا چاہیے۔